کاروانِ عہد – علوی نستعلیق کی ریلیز
Posted by امجد حسین علوی, under نئی ریلیز
23 مارچ 1988
یونیورسٹی آف سنسناٹی میں 1981 کے پہلے کوارٹر کے دوران میں نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کے آخری ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر برگس نے کلاس کو اپنی پسند سے کسی بھی ممکنہ تصویر، آؤٹ لائین ، سکائی لائین یا کسی بھی قسم کے شیپ کو فارمولوں اور پروگرامز کی مدد سے کمپیوٹر، گرافکس ٹرمینل اور پلاٹر کی مدد سے ڈرائنگ کرنے کے لیئے کہا۔ پلاٹر پر پلاٹ کرنا تو شاید ایک آسان کام ہوتا، لیکن اس سے بھی مشکل کام یہ تھا کہ کیا بنایا جائے۔ مجھے خیال آیا کہ اردو کے حروف تہجی الف سے یے تک لکھتا ہوں۔ ان کو کروی لینئیر فارمولوں میں بیزئیر قوسوں کی مدد سے بناتا ہوں، بچپن کا تختی لکھنا کام آیا، پہلے حروف ہاتھ سے لکھے اور پھر ان کو قوسوں اور لکیروں کی شکل دی، بیزئیر اوزان لگائے اور چند دنوں میں صرف آؤٹلائین والے اور بھرے ہوئے دونوں طرح کے کوئی 36 حروف میرے سامنے تھے۔ جو میں نے کسی خواب و خیال کے بغیر اپنے اسائنمنٹ کے لئے جمع کرادئیے۔ کوارٹر کے آخری دن، حسب عادت و دستور، ڈاکٹر برگس نے طالب علموں کے نام لے کر ان کے اسائنمنٹ واپس کرنے شروع کئے۔ میرا نام پکارا مسٹر خان! میں اٹھ کر چلا تو اسی دوران اس نے میرا جمع کیا ہوا کام ساری کلاس کو دکھاتے ہوئے کہا ،— بہترین کام، میری بیوی کو یہ یورڈو کیریکٹرز بہت پسند آئے۔ —
ستاروں بھری آنکھوں نے بڑا سا A بہت بعد میں دیکھا اور اردو کو جدید ٹیکنالوجی کے آسمان پر طلوع ہوتے ہوئے پہلے دیکھا!
یہ اسی وعدہ کی تکمیل کا دن ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ دن دور نہیں، جب آپ کے اردو پیغامات الیکترونی مواصلاتی نظام سے گذرتے ہوئے آپ تک پہنچیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں مجھ سے بہتر، ذہین اور محنتی برادران اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
ہاں!۔۔۔ یہ فاروق سرور خان کے دیکھے ہوئے خواب کی تکمیل کا ایک اور عہد ساز دن ہے۔ شائد اس بار تقدیر کےپرندے کو میرے سر پر متمکن ہونا تھاتاکہ یہ عظیم خدمت میرے ہاتھوں سے انجام پا سکے۔ لیکن ۔۔۔یہ تو اس کارواں کا ایک عارضی پڑاؤ ہے ۔۔۔۔۔آگے ہر قدم ۔۔۔ہر گام پر ۔۔نئی منزلوں ۔۔۔ نئے راستوں پر یہ کارواں اپنی فتوحات کا جھنڈا گاڑتا چلا جائے گا۔ہم ہوں نہ ہوں ہمارے بعد کتنے اور لوگ اس عہد کو نبھانے کا عزم لے کر اس کارواں کے ہم رکاب بنتے رھیں گے اوریوںمرزا جمیل احمد کا چلایاہوا یہ کاروانِ عہد ہر دور میں اپنی منزل کی طرف اسی شان سے رواں دواں رہے گا۔ آج اسی کارواں کے ایک ادنی ٰمسافر کی حیثیت سے میں اسی عزم کوپھر دوہرانے کی سعادت حاصل کروں گا کہ ٹیکنالوجی کا آسمان جتنا بھی بلند کیوں نہ ہوتا جائے ہم اس پر اپنی قومی زبان کے ستارے کو ہمیشہ چمکتا دمکتا اور سب سے روشن دیکھنا چاہیں گے۔ ہمارے ارادے جوان ہیں اور نگاہیں آسمان پر ہیں یہی تو اس قوم کی خاصیت ہے۔
آج کا دن فاروق سرور خان کے نام جن کی وطن سے محبت اور خلوص سے مجھے اور میرے جیسے نامعلوم کتنے اور لوگوں کو ایک جذبہ اور جدوجہد کا ولولہ ملا اوریقیناًملتا رہے گا۔ یوں یہ سلسلہ قائم و دائم ہے ۔
اس فانٹ کی تیاری میں محترم شاکر القادری صاحب کی ہرلمحہ کی حوصلہ افزائی کا بے انتہا شکر گذار ہوں۔ جنہوں نے اپنی قیمتی وقت اور پرخلوص دعاوں سے ہر ممکنہ مشاورت دی۔ اسی طرح القلم فورم کو سالگر ہ کی مبارکباد دینا بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ جس پر مجھے بہت زیادہ اپنائیت ملی۔ اتنا خلوص اور محبت تو میرے جیسے کم مایہ انسان کی توقعات کی بلندیوں سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔ اللہ آپ ساتھیوں کو کو ترقی و عظمت سے نوازے۔
اور اب شائد آپ شدت سے اس گھڑی کے انتظار میں ہوں گے جب علوی نستعلیق آپ کے ہاتھوں میں ہو تو میرے خیال میں وہ لمحہ اب آگیا ہے میں آپ کے اور علوی نستعلیق کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا۔ یہ اب آپ کی دسترس میں ہے۔ آپ اس کے سکرین شارٹس سے بخوبی آشنا ہیں۔ اس لئے مزید کسی سکرین شارٹس کی ضرورت نہیں۔ یہ فانٹ اپنے آپ کو خود منوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک تخلیق کار کی حیثیت سے میں ہر لمحہ اس میں تبدیلی کا خواہش مند رہا۔ اور ابھی بھی اس سے مطمئن نہیں۔ آپ بھی اس کو استعمال کرنے کے بعد شائد اس میں بے شمار چیزوں کی توقع رکھیں لیکن پھر بھی ہر ممکن سعی کی گئی ہے کہ یہ فانٹ کسی موڑ پر ناکام نظر نہ آئے۔ سب سے دشوار منزل ایک کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی تکمیل تھی۔ جو نستعلیقی خوبصورتی کی حامل بھی ہو اور اس کی رفتار کو متاثر بھی نہ کرے۔ جیسا کہ ماضی میں مختلف دوستوں کی انتہائی محنت سے بنائے گئے فانٹس میں نظر آتا تھا۔یہ دشوار مرحلہ بھی صدف سافٹ وئیر کے خط رعنا کی مدد سے کسی نہ کسی طرح طے ہوا جس کے بعد مزید مشکل مرحلہ اس فانٹ کے اندر لیگیچرز کی شمولیت تھی ۔ یہ صحیح معنوں میں ایک محنت طلب اور تھکا دینے والے کام تھا جس کے دوران کئی بار ہمت جواب دے جاتی لیکن خدا معلوم وہ کون سی طاقت تھی جو میرے عزم اور حوصلے کو پھر سے تازہ دم کردیتی اور اگلے لمحے میں اس پر پھر سے کام شروع کردیتا۔ میری VBA کی پروگرامنگ کی پریکٹس نے مجھے اس کام میں بہت مدد دی۔ جس سےلیگیچرز کے لک اپس تیار ہوئے۔ لیگیچرز کی شمولیت نے فانٹ کی سپیڈ کو مزید بڑھا دیا۔ اس کی رفتار کا مشاہدہ آپ اس فانٹ کو دیگر فانٹس سے موازنہ کرکے بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔ یہی رفتار اس کو ویب پر بھی ممتاز بناتی ہے اگرچہ اس فانٹ کی بنیاد ویب کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی تھی اس لئے اس حوالے سے اس میں کافی تشنگی رہ گئی لیکن یہ پھر میری توقع سے بہتر رزلٹ دے رہا ہے۔مزید برآں لینکس سے عدم واقفیت اور عدم استعمال کی وجہ سے مجھے اس کا لینکس پر رزلٹ کا اندازہ نہیں اس کے بارے میں آپ لوگ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔بہرحال یہ اردو فانٹس کے حوالے سے یک نئے دور کی ابتداء ہے ۔اس کی خامیوں کو دیکھنے سے قبل اس کی خوبیاں ضرور دیکھئے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ اگلے ورژنوں میں اس کے اندر پائی جانے والی تمام خامیوں کو درست کردیا جائے۔ انشاء اللہ۔اس فانٹ کوصرف اور صرف ترویج و ترقی ٔاردو کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بلاقیمت دیا جارہا ہے۔ یہ کوئی کمرشل پراڈکٹ نہیں ہے۔ اس لئے اس کا کسی بھی کاروباری حوالے سے استعمال قطعا ممنوع ہے اور ایسے کسی بھی استعمال کے لئے اس کے تخلیق کار سے قبل ازیں اجازت لیناضروری ہے۔ شکریہ۔




السلام علیکم محترم علوی صاحب!
آپ کی ان کاوشوں کا بدل یہ نا چيز تو کبھی بھی نہیں دے سکتی سواء اللہ تعالی کی ذا ت کے۔
مگر آپ کے لیے ہم وقت دعاگو ضرور رہوں گا۔ ان شاءاللہ
بھائی! ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔۔۔۔۔
میں نے علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کرنا ہے مگر کہیں سے لنک نہیں مل رہا۔
یہاں کا کسی بھائی نے لنک دیا تھا مگر وہ بھی ایرر دکھا رہا ہے۔
بھائی! اگر ہوسکے تو میری مدد ضرور کیجیے گا یہ فونٹ مہیا کرکے پلیز۔
میں نے اپنی ای میل دے دی ہے، اگر کچھ وقت ہو تو لنک مہیا کیجیے گا۔
جزاک کم اللہ خیرا
والسلام علیکم
محترم علوی صاحب
اسلام علیکم ۔ آج ہماری اردولنک محفل میں علوی فونٹ کی باز گشت سنی تو فوری اس کو ڈاون لوڈ کر کے اپنے اردولنک چیٹ روم میں ٹیسٹ کیا گیا۔ رزلٹ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔ میں خود بھی اردولنک فونٹ بنا چکا ہوں اس لیے مجھے اندازہ ہے کے اس میں کتنی محنت کی گئی ہو گی ۔ آپ کی اس محنت کو اردو کے چاہنے والے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ مہتاب
علوی صاحب السلام علیکم
جزاکم اللہ احسن الجزاء۔کیا خوبصورت فونٹ تیارکیاہے۔اللہ تعالےٰ آپ کواس کی بہت بہت جزاء عطاء فرمائے۔
ابھی تک منظرعام پرآنے والے سبھی فونٹس میں یہ اپنی خوبصورتی میں ممتازہے۔پاک نستعلیق ابھی تجرباتی دورمیں ہے۔جبکہ نفیس نستعلیق بہت
سست فونٹ ہے۔جوہرنستلیق قمیتاًٍ دستیاب ہے اور جتنی قیمت اس کی طلب کی جاتی ہے اتنی قیمت مائیکروسافٹ والےاپنی جینوئن ونڈو سی ڈی کی نہیں مانگتے۔
ایسے میں آپ نے یہ فونٹ پیش کرکے اردو کی بہت غیرمعمولی خدمت کی ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔اصل بات تو یہ ہے کہ یہ حق اداکیا ہی نہیں جاسکتا۔ایک سوال بھی ہے کہ کیا آپ نے اس فونٹ میں اعراب ڈالنے کی گنجائش رکھی ہےمثال کے طورپر جب ہم مثلاً لکھتے ہیں توڈبل زبرکیسے ڈالیں گے موسی یا عیسی لکھنے کیلئے کھڑی زبرکیسے ڈالی جائے گی۔یہ مسئلہ بھی حل فرمائیں۔اللہ تعالےٰ آپ کے نفوس واموال میں برکت ڈالے اور صحت وتندرستی والی زندگی عطاء فرمائےآمین ۔والسلام خاکسار مظفراحمد پال۔فرینکفرٹ جرمنی
السلام علیکم محترم علوی صاحب!
آپ کی ان کاوشوں کا بدل یہ نا چيز تو کبھی بھی نہیں دے سکتا سواء اللہ تعالی کی ذا ت کے۔
مگر آپ کے لیے ہم وقت دعاگو ضرور رہوں گا۔ ان شاءاللہ
میں نے علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کرنا ہے مگر کہیں سے لنک نہیں مل رہا۔آپ كے ویب سائٹ صر دی گئی لنك بھی ایرر دکھا رہا ہے۔
آپ سے مدد كی درخواست ہے.
میں نے اپنی ای میل دے دی ہے، اگر کچھ وقت ہو تو لنک مہیا کیجیے گا۔
جزاک کم اللہ خیرا الجزاء
والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبركاتہ
سلام
آپ كا علوی نستعلیق فونٹ استعمال كیا كافی حد تك اچھا ہے۔ چونكہ ہم adobe indesign me استعمال كرتے ہیں تو cs3مین صحیح طرح سے نہیں چلا مگر cs4 میں استعمال كیا تو كافی حد تك ٹھیك چلا میں كابی خوش ہو خدا آپ كو كامیاب كریں۔ جہاں تك میرا خیال ہے فونٹ كی كیرننگ میں تھوڑی سی دشواری ہے امید ہے آپ اس ظرف دھیان دیں گے
آپ كا خیر خواہ
اختر رسول
بہت شکریہ جناب ڈاونلوڈ لنک کو ٹھیک کرنے کا۔ فانٹ انسٹال ہو گیا ہے اور اب آپ کو دعائیں دے رہے ہیں۔
السلام عليکم
سب سے پہلے تو آپ کا بہت بہت شکريہ کہ آپ نے ہماري ان پيج سے جان چھٹوادي۔ دوسري بات يہ ہے کہ آپ کے فونٹ علوي نستعليق سے ہمارا کافي فائدہ ہوا ہے ۔ ليکن اس فونٹ ميں ابھي کافي غلطياں ہيں جيسا کہ اگر آپ پھينکتي ليکھيں گے تو يہ اس کو چھينکتي کردے گا آپ خود ترے کر کے ديکھ ليں اميد ہے کہ آپ ان چھوٹي چھوٹي غلطيوں کو درست کر کے ہم کو ايک نيا ورژن جلد سے جلد دينگے۔
Post a Comment